لاہور(سپیشل رپورٹر)شمالی چھائونی پولیس نے پی ایس ایل کرکٹ میچ پر جوا بک کرنے والے دو ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان فہیم اور عمران کرکٹ میچ پر جوا بک کررہے تھے ۔ ملزمان کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے ٹیلی فون سیٹ، موبائل فون ، ٹی وی سیٹ، ڈیکوٹر، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر، بک اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے ۔