لندن (اسپورٹس ڈیسک) معروف ریاضی دان اور ڈکورتھ اینڈ لوئس میتھڈ کے شریک تخلیق کار ٹونی لوئس 78 سال کی عمر میں چل بسے ۔بولٹن، برطانیہ میں جنم لینے والے ٹونی لوئس نے لنکا شائر کے ساتھی فرینک ڈکورتھ کے ساتھ مل کر بارش سے متاثرہ میچوں کیلئے نظام وضع کیا تھا جس کا عالمی کپ 1992ء میں اطلاق کیا گیا۔ س جوڑی کی شماریات پر مشتمل تحقیق پہلی مرتبہ 1997ء میں انٹرنیشنل کرکٹ میچز میں استعمال کی گئی اور نئے سال کے موقع پر زمبابوین ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف وہ میچ جیتا جو بارش کیلئے اپنائے گئے گزشتہ نظام کے مطابق وہ ہار چکی تھی۔ آئی سی سی کے جنرل منیجر برائے کرکٹ جیف آلرڈائس نے ٹونی لوئس کی خدمات کو بھرپورخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کرکٹ کیلئے بہترین کردار نبھایا۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے کھیل کیلئے ٹونی لوئس کی بیش بہا خدمات کو آنے والے برسوں میں بھی یاد رکھا جائے گا۔