لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی ویمن کرکٹ امپائر نازیہ نذیر کا تعلق اوکاڑہ کے نواحی قصبے حویلی لکھا سے ہے ۔ صوبہ پنجاب کے ایک پسماندہ علاقے کی رہائشی نازیہ نذیرکا تعلق ایک زمیندار خاندان سے ہے ۔30 سالہ نازیہ نذیر والدین سے چھپ کر کرکٹ کھیلا کرتی تھیں۔ خاتون امپائر کاکہنا ہے کہ انہیں کرکٹ سے پیار ہے ۔ کالج کے زمانے میں رشتہ داروں کے ڈر سے خواتین کرکٹ میچ کے بعد دانستہ طور پر میڈیا کوریج کا حصہ نہیں بنتی تھی۔ گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور کی لیکچرار نازیہ نذیر نے گزشتہ سال بطور ویمن امپائر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ قومی ویمن کرکٹرز کا میچ سپروائز کروا چکی ہیں۔