ملتان(محمد ندیم قیصر)نیشنل ٹی 20 کپ کے کمنٹیٹربازید خان نے روزنامہ 92سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ یہ حسن اتفاق ہے کہ آج 30 ستمبر کوٹھیک 16برس کے بعد میں ملتان سٹیڈیم میں نیشنل ٹی 20 کپ کے افتتاحی میچ کے ٹاس کیلئے موجود ہوں اور2004ء کو میں نے اسی میدان پر اپنے کیریئر کا ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔ میرے لیے 30ستمبر اس لیے بھی یاگار تاریخ ہے کہ 16برس پہلے اسی تاریخ کو میری فیملی کا نام کرکٹ تاریخ کی اس منفرد فہرست میں شامل ہو گیا کہ جن کی 3 نسلیں انٹرنیشنل کرکٹر ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں ۔ میرے دادا جہانگیر خان ،والد ماجد خان اپنے وقت کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر رہے ہیں۔