مکرمی! کھیل کے میدان میں کرکٹ کے علاوہ اور بھی بہت سے ایونٹ ہیں مگر حکومت صرف کرکٹ کو ہی گود میں کھلا رہی ہے۔ باقی کھیلوں کو مسلسل اور مکمل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ کرکٹ کے حوالے سے جوئے کی وبا تک عام ہے۔ میری حکومت سے گزارش ہے کہ وہ فٹ بال، ہاکی ، بیس بال، کبڈی، پہلوانی، ٹینس ، ویٹ لفٹنگ اور سکوائش وغیرہ پر بھی توجہ دے تاکہ ان کی بدولت بھی ملک و قوم کا نام روشن ہو۔ ایک وقت تھا جب ہاکی اورسکوائش میں ہم عالمی چیمپئن تھے۔ حکومتی غفلت کی وجہ یہ کھیل ختم ہو رہے ہیں۔ کراچی لیاری کے بچوں نے جس طرح عالمی سٹریٹ بوائے فٹبال کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی وہ ہمارے لیے مثال ہے۔ اس لیے حکومت کرکٹ کے علاوہ دوسرے کھیلوں پر بھی فنڈز خرچ کرے اور ان کے کھلاڑیوں کو بھی مالی مراعات دے ملازمتیں فراہم کرے تاکہ وہ بھی ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں۔ (میاں محمد رمضان۔ لاہور)