لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹر بلال آصف کے گانے کو جلد ڈیجیٹل میڈیا کے فورم سے ریلیز کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق 5 ٹیسٹ اور 3 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 34 سالہ سپنر نے ٹوئٹر پر اپنے نئے گانے کا پوسٹر جاری کردیا ہے ۔سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے بلال آصف نے گانا لکھا اور گایا بھی خود ہے ، جب کہ گانے میں ایک نئی ماڈل کو لیا گیا ہے ۔ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے کھیلنے والے سپنر بلال آصف کا کہنا ہے کہ گانے کو جلد ڈیجیٹل میڈیا کے فورم پر ریلیز کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بلال آصف پہلے بھی ڈریسنگ روم میں گنگنانے کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔