لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اراکین کا پی سی بی کیخلاف مظاہرہ،قذافی سٹیڈیم کے باہر کرکٹر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک منظور مانی کی قیادت میں ہونیوالے مظاہرے میں شریک کرکٹ شائقین نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر پی سی بی چیئرمین اور ایم ڈی کیخلاف نعرے درج تھے ۔ وزیر اعظم سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایم ڈی سمیت بھاری معاوضوں پر ہونیوالی تقرریوں پر نوٹس لیں۔