لاہور(خبرنگارخصوصی) چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹیII کے چیئرمین سید یاور عباس بخاری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کرپشن کے خلاف ہر سطح پر کارروائی کریں گے ۔ کمیٹی کو بے اختیار سمجھنے والے خواب سے بیدار ہوجائیں ۔ حکومت کے 14ماہ کے دوران 2ارب 43کروڑ روپے کی ریکوری کی ۔ 14ماہ کے دوران PACنے 56سے زائد inquiries کے احکامات صارر کئے جبکہ 12کیسسز ، تحقیقات کیلئے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کو بھیجے گئے۔ جن میں سابقہ دور کے میگا پراجکٹس کے کیسسز بھی شامل ہیں۔