فیصل آ باد(خصوصی رپورٹر)کورونا لاک ڈاؤن کے باعث کرغیزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ نے اپنے سفارتخانے سے مایوس ہوکرحکومت سے وطن واپسی کے انتظامات کرنے کا مطالبہ کردیاہے ۔محصور طلبہ کا کہنا ہے کہ کرفیو لگنے سے راشن ختم ہوگیا، گھر والے پیسے بھیج بھی دیں تو بینک سے جاکر وصول نہیں کرسکتے کیونک باہر نکلنے پر بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں۔ سفارتخانے کو متعدد درخواستیں کیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ طلبہ نے حکومت سے گھروں کو واپسی کیلئے ویڈیو پیغامات بھی بھیج دیئے ہیں۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ کرغیزستان کی یونیورسٹیز میں کلاسز آن لائن ہیں، یونیورسٹی نے بھی گھروں کو جانے کی اجازت دے رکھی ہے ، وزیراعظم پاکستان و دیگر حکام وطن واپسی کیلئے مدد کریں۔