کراچی (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) ائیر پورٹ کے جمپنگ سٹیشن کی قریب جھاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،اطلاع ملنے پرفائربریگیڈ ،پولیس اور سول ایوی ایشن کی گاڑیاں موقع پرپہنچ گئیں لیکن جھاڑیوں میں لگی آگ نے شدت اختیارکرلی اس دوران جمپنگ سٹیشن پر7سے زائد ناکارہ طیارے موجود تھے ۔آگ نے ایک طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم فائربریگیڈ نے ایک گھنٹے جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پالیا۔اس حوالے سے ایس ایچ او ائیرپورٹ کلیم موسی نے بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ناکارہ طیارہ مکمل طور پرجل گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ میں جمپنگ سٹیشن ناکارہ طیارے کھڑے ہونیکی جگہ کو کہا جاتا ہے ۔