جارج ٹاؤن (سپورٹس ڈیسک) گیانا ایمازون وارئیرز نے 2021 کے کیریبین پریمیر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے ، ان میں جنوبی افریقہ کے لیگ سپنر عمران طاہر اور افغان فاسٹ بائولر نوین الحق کا کو شامل کیا گیا ہے ۔ کیریبین پریمیر لیگ 28 اگست کو سینٹ کٹس اینڈ نیواس میں شروع ہوگی۔ گیانا ایمازون واریئرز نے 11 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے جنہوں نے 2020 سیزن کے سیمی فائنل میں نمائندگی کی۔