لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکار کریم خان کے نئے ویڈیو سونگ ’’پردیسیا‘‘ مقبولیت حاصل کرنے لگا ۔ریلیز کے فوری بعد میوزک کے دلدادا افراد کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ۔ گانے کو سید عادی پیرزادہ نے ڈائریکٹ کیا جبکہ ڈی او پی حماد اور اس کا میوزک وقاص علی نے ترتیب دیا ہے ۔ ویڈیو گانے کو معروف گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کو ٹربیوٹ پیش کیا گیا ہے جن کے مقبول گیت پردسیا کو بطور کور سونگ تیار کیا گیا ہے ۔ گلوکار کریم خان کو گزشتہ سال مشہور گانے لونگ لاچی کے جواب میں تیار کئے گے گانے سے پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبولیت حاصل ہوئی تھی وہ ابتک چار گانوں کی ویڈیو تیار کرچکے ہیں جبکہ مزید ایک گانے کو ویلنٹائن کے موقع پر ریلیز کرنے کا ارداہ ہے ۔انہوں نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ ویڈیو سونگ کی طرح نئے گانے کو بھی بہترین رسپانس مل رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر اور میوزیکل چینلز پر گانے کو دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ چکی ہے ۔