مکرمی ! پاکستان میں واحد طبقہ جو پوری ایمانداری سے پورا ٹیکس ادا کرتا ہے وہ تنخوا دار طبقہ ہے بدقسمتی سے پاکستان میں ٹیکس دینے والا اور ٹیکس چوری کرنے والا برابر ہے کسی بھی حکومت ٹیکس دینے والے کیلئے کوئی بھی خصوصی سہولیات دینے میں ہمیشہ ناکام رہی جبکہ اس کے مقابلے میں تنخوا دار طبقہ اپنا پیٹ کاٹ کر ایمانداری سے پورا ٹیکس دیتا ہے اور اس کے بعد بجلی ، گیس ،پٹرول اور روزمرہ کی گھریلو استعمال کی اشیاء پر بھی ٹیکس دیتا ہے میری ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ کم از کم تنخوا میں سے ٹیکس کاٹنے کے بعد بجلی ، گیس،پٹرول پر رعایت دی جائے اور انعات دیے جائیں تاکہ ٹیکس چور اور دینے والے میں فرق واضح ہو۔ (محمد شاہد‘ کرا چی)