پشاور(سٹاف رپورٹر)پنک بس چلانے والے کنٹریکٹرز کی جانب ٹرانس پشاور کے چیف ایگزیکٹو کوقانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے ، قانونی نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ جو بسیں فراہم کی گئی ہیں ان کی بیٹریاں ، ٹائرز، ائیر کنڈیشنر اور دیگر سامان نان فنکشنل حالت میں ملی ہے جبکہ دعوئوں کے برعکس جو گاڑیاں پنک بس چلانے کیلئے فراہم کی گئی ہیں وہ اشتہار کے برعکس نکلیں۔قانونی نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پرمٹ ، انشورنس ، فٹنس سرٹیفکیٹ کے حوالے سے بھی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی ۔ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا کہ پنک بسوں کیلئے سیکورٹی گارڈ فراہم کئے جائیں ،لوگوں میں آگاہی مہم چلائی جائے ، مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو یکم اکتوبر سے پنک بس کی سروسز معطل کی جائینگی ۔