لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کا ڈرگ سیل لائسنس کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ہے ۔ پنجاب میڈیکل فیکلٹی کے علاوہ ڈسپنسر کا کورس نہ کرنے والوں کے ڈرگ سیل لائسنس کی تجدید نہیں ہو گی ۔ چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ہدایات جاری کر دی ۔ تمام ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو فیکلٹی کے علاوہ ڈسپنسر کا کورس کرنے والوں کا ڈیٹا جمع کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔ چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب کی جانب سے اضلاع کے ڈسٹرکٹ کوالٹی بورڈ کو ہدایات دی گئی ہیں کہ قانون کے مطابق صرف پنجاب میڈیکل فیکلٹی سے رجسٹرڈ ڈسپنر میڈیکل سٹور چلا سکتا ہے اس لیے فیکلٹی سے رجسٹرڈ ڈسپنسر کے میڈیکل سٹور کا لائسنس میں ہی تجدید کی جائے اس کے علاوہ کے ڈسپنسر کے لائسنس کی تجدید نہیں ہو گی ۔