لاہور( حافظ فیض احمد) ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹکس کنٹرول پنجاب سہیل شہزاد نے کہا کہ میری اولین ٹیکس گزاروں کو ایکسائز دفاتر میں سہولتیں فراہم کرنا ہے ، اسی وجہ سے ایکسائز افسروں سمیت انسپکٹروں اور دیگر عملے کو ہدایت کی گئی کہ وہ دفاتر میں اپنی حاضری کو بر وقت یقینی بنائیں ، اس حوالے سے کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گئی، ملازمین کی حاضری کو چیک کرنے کے لئے ایکسائز دفاتر کے سرپرائز دورے بھی کئے جا رہے ہیں، سمارٹ کارڈ اور گاڑیوں کی کمپیوٹرائز ڈ نمبر پلیٹوں کے بحران پر نظر ہے اور اس حوالے سے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، جلد گاڑیوں کی کمپیوٹرائز د نمبر پلیٹوں کی تیاری کیلئے معاہدہ ہو جائے گا اور ا سکے ساتھ سمارٹ کارڈ کی تیاری کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، ٹیکس سسٹم میں مزید اصلاحات لائے ہیں تاکہ شہریوں کو دشواری نہ ہو اور اس کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات کر رہے ہیں جس سے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا اور سسٹم میں جو خامیاں ہیں ان کو ختم کیا جا رہا ہے ، وہ گزشتہ روز روز نامہ92نیوز سے خصوصی بات چیت کر رہے تھے ، انہوں نے کہا محکمہ ایکسائز کے افسران سمیت دیگر عملے کو دفاتر میں اپنی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ، کوئی افسر یا انسپکٹر دفتر ی اوقات کے وقت کسی کام کے سلسلے میں دفتر سے باہر جائے گا تو رجسٹرڈ پر درج کرے گا کہ وہ کتنے بجے گیا اور واپسی کتنے بجے ہوئی، سسٹم میں بعض خرابیاں ہیں جن کو ختم کرنے کے لئے کام کیا جا رہا ہے ، ایکسائز دفاتر میں ایجنٹ مافیا کا داخلہ سختی سے بند کیا گیا ہے اور جہاں ایجنٹوں کے حوالے سے شکایت ملی تو سخت ایکشن لیا جائے گا،گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے بائیو میٹرک سسٹم جلد شروع کر دیا جائے گا ، جبکہ ٹیکس ریکوری کے حوالے سے تمام ڈائریکٹرز سے رپورٹ لی جا رہی ہے کہ اب تک کتنا ٹیکس وصول کر کے رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی گئی ، ایکسائز بلڈنگ اور دفاتروں کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ جو شہری کام کرانے کے سلسلے میں آئیں انہیں اچھا ماحول فراہم کیا جا سکے ۔