اسلام آباد (این این آئی)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے اپنے پاکستان میں قیام میں توسیع کردی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد کو گزشتہ روز واپس جانا تھا۔سفارتی ذرائع کے مطابق طالبان رہنمائوں سے ملاقات کی امید کے باعث انکے قیام میں توسیع کی گئی۔زلمے خلیل زاد کی واپس کی تاریخ تاحال فائنل نہیں کی گئی ،واپسی کی تاریخ کے بارے میں امریکی سفارتخانہ دفترخارجہ کو بتائیگا۔امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے جمعہ کودفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔انکا کہنا تھا کہ امریکاافغان امن سے متعلق پاکستان کی کاوشوں کوقدر سے دیکھتا ہے ۔