تنجاور(نیٹ نیوز) بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس سٹاف نے بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ کسی جنگ کی پیشگوئی کرنا مشکل ہے لیکن ہم کسی بھی چیلنج کیلئے تیار ہیں۔ تامل ناڈو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل بپن راوت نے کہا کہ مسلح افواج کو ہمہ وقت تیار رہنے کیلئے کہا گیا ہے ، پاکستان کیساتھ جنگ کے منظرنامے کی پیشگوئی کرنا مشکل ہے لیکن ہمیں جو بھی ٹاسک دیا گیا ہم اس کیلئے ہمیشہ مکمل تیار ہیں۔ ہم مسلح افواج کے بہترین اشتراک کی جانب مزید پیشرفت کرینگے ، چیف آف ڈیفنس سٹاف کا عہدہ تشکیل دینے کا مقصد افواج کے درمیان بہتر رابطہ اور دفاعی نظام کا اشتراک ہے ۔