لاہور(کلچرل رپورٹر)کسی تنظیم کا حصہ نہیں ہوں جتنی بھی چئیرٹی کرتی ہوں اپنی جیب سے کرتی ہوں۔ان خیالات کا اظہار فلمسٹار مدیحہ شاہ نے اپنے ایک ویڈیوپیغام میں کیا۔انہوں نے کہاکہ آرٹسٹوں کی فلاح وبہبود کے لئے بنائی گئی تنظیم پاک شوبزفرنٹ کا حصہ کچھ روزکے لئے بنی تھی جس میں میں نے بطور مرکزی صدرکام کیا مگر کچھ نجی مصروفیت کی بناء پر میں نے اس تنظیم سے علیحدگی اختیار کرلی ہے پاک شوبزفرنٹ کے پلیٹ فارم سے فنکاروں کو کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں بیٹھ جانے کی وجہ سے پانچ پانچ ہزار روپے کی مالی مددکی گئی۔مدیحہ شاہ نے کہاکہ اب وہ پاک شوبزفرنٹ سمیت کسی تنظیم کاحصہ نہیں ہیں اور نہ ہی ہوں گی ۔