لاہور(شوبزڈیسک) فلمسٹار نو ر نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں جوتلخ تجربات ہوئے ہیں میں کسی دشمن کو بھی اس شعبے میں آنے کا مشورہ نہیں دوں گی ، اس وقت میری ساری توجہ اپنی بیٹی کی تعلیم و تربیت پر مرکوز ہے ۔ بیٹی کو سکول داخل کرا دیا ہے اور اس نے امتحانات میں میری توقعات کے برعکس انتہائی شاندار نمبر حاصل کئے ۔ بچے کی تربیت میں ماں کا بنیادی کردار ہوتا ہے اس لئے میں اس میں غفلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہتی ۔ میری خواہش ہے کہ بیٹی ڈاکٹر بن کر انسانیت کی خدمت کرے لیکن میں اس پر اپنی مرضی مسلط نہیں کروں گی ۔میری بیٹی جس شعبے میں جانا چاہیے مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا لیکن شوبز میں جانے کی اجازت نہیں دوں گی ۔ شوبز میں بہت کم مخلص لوگ موجود ہیں اور زیادہ تر منافق اور جھوٹے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے ۔