ملتان(سپیشل رپورٹر ) ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن اور گیلانی خاندان کے سربراہ مخدوم غلام یزدانی گیلانی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،اس موقع پر موجودہ ملکی، سیاسی، اقتصادی صورتحال پر گفتگو کی۔اس موقع پر چودھری شجاعت نے کہا کہ ان کی جماعت مخالفت برائے مخالفت پر یقین نہیں رکھتی، ان کی کسی بھی سیاسی رہنما سے کوئی عداوت ہے نہ مخالفت۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ملتان اور جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں کا دورہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ کو مضبوط اور مزید فعال بنانے کیلئے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کی قیادت سے لوٹا ہوا مال قومی خزانے میں واپس لانا ملک کے وسیع تر مفاد میں ہے اور ملکی مفاد پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
کسی سیاسی رہنما سے عداوت ہے نہ مخالفت:چودھری شجاعت
بدھ 03 اپریل 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں بدھ 03 اپریل 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں