لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے قومی ٹیم کی مینجمنٹ میں کسی وری تبدیلی کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کا اجلاس کل ( منگل) لاہور میں ہو گا جس میں گزشتہ ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ جس کے بعد اس کمیٹی کی سفارشات پر چیئرمین احسان مانی کوئی فیصلہ کرنے کے مجاز ہیں۔ گزشتہ روز بات کرتے ہوئے وسیم خان نے بتایا کہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس کل لاہور میں ہو گا جس میں ذاکر خان انٹرنیشنل کرکٹ پر رپورٹ دیں گے ۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اورباؤلنگ کوچ وقار یونس کو بھی کمیٹی اجلاس میں بلایا گیا ہے اور ان سے کارکردگی بارے سوالات بھی ہوں گے ۔ کوچزبارے مختلف افواہیں چل رہی ہیں۔ ابھی تک بورڈ نے کسی غیر ملکی کوچ سے کوئی بات نہیں کی۔