میرپورخاص(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہاہے کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی،خواہش ہے لوگ قانون کے مطابق عزت سے زندگی گزاریں۔وکلا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا میرپورخاص شہرکی ایک ہزارسال پرانی تاریخ ہے ،حیران ہوں میرپورخاص میں یونیورسٹی نہیں،عوام کے حقوق کاخیال رکھنامیری ذمہ داری ہے ،میرپورخاص میں بینکنگ اور اینٹی کرپشن کورٹ بھی بنائیں گے ،یہاں یونیورسٹی بھی جلدقائم ہوگی،چیف جسٹس نے کہاکئی کیسزطویل عرصہ سے حل نہیں ہوئے زیرالتواکیسزکونمٹانے کیلئے عدلیہ اپناکرداراداکررہی ہے ،جج کے طورپراپناکام کررہا اورلوگوں کے حقوق کاخیال رکھتاہوں،کراچی میں بھی تجاوزات کودیکھ رہے ہیں،یہاں بھی اس مسئلے کوحل کرینگے ۔