حیدرآباد، جیکب آباد(بیورو رپورٹ، نامہ نگار) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جو لوگ عمران خان کو لائے ہیں، اب نہیں بھی اب ادراک ہوگیا ہے ، احتساب صرف اپوزیشن کا ہورہا ہے ، حکومتی کشتی ڈوبنے کے قریب ہے ، حکومت عزت سے خود مستعفی ہوجائے ، حیدرآباد میں جے یو آئی کے مقامی رہنماء مولانا اسحاق شیرانی کی رہائش گاہ الجمعیت ہاؤس پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم مائنس ون نہیں، آل مائنس کی بات کررہے ہیں، معیشت ڈوب چکی ، صرف اپوزیشن کا احتساب ہورہا ہے ، انہوں نے کہا کہ جے یو آئی سندھ کی جانب سے 9 جولائی کو کانفرنس ہورہی ہے ، اس میں پارٹی سربراہان کو دعوت دی گئی ہے ، ملک معاشی بحران کا شکار ہے ، جتنا طول ان حکمرانوں کو طول ملا، وہ اپوزیشن کے روئیے کی وجہ سے ملا ، اپوزیشن اگر ماضی میں اسی جذبے کے ساتھ باہر نکلتی جیسے جے یو آئی باہر آئی تھی تو سیاست کا نقشہ ہی بدل گیا ہوتا ۔ دوسری جانب مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کے بھائی ڈاکٹر عبدالکریم انصاری کی وفات پر ان کی رہائش گاہ جاکر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر انہوں نے کہا 18 ویں ترمیم میں تبدیلی ملکی یکجہتی اور سالمیت کیلئے خطرناک ثابت ہوگی، اداروں کو نجکاری کے ذریعے بہتر نہیں کیا جاسکتا۔