مکرمی! ساری دنیا جانتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمان بہنوں، ماؤں کی عزت کو سربازار پامال کیا جاتا ہے، بھارت آئے دن انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے، لیکن بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں آنکھیں بند کر کے بیٹھی ہیں اور ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی جبکہ دوسری طرف ہماری حکومت کشمیریوں کیلئے کچھ نہیں کر رہی ۔ہمیں کھل کر کشمیر یوں کی مدد کرنی چاہیے اور دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے اسکی توجہ اس مسئلہ کی طرف مبذول کرانی چاہیے۔ (باسط نیازی)