لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمد چودھری نے کہا کہ بھارت کونہتے کشمیریوں پر ڈائے گے ہر ظلم کا حساب دینا پڑ ے گا، مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی گئی ہے تین سالہ معصوم فرشتے کے سامنے اس کے نانا کو گولیوں سے بھون کر شہید کر دیا گیا اس واقعہ نے دل دہلا دئیے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں ماروائے عدالت قتل کررہا ہے ، پاکستان اس واقعے کو بھی ہرفورم پر اٹھائے گا، انسانی حقوق کی تنظیمیں آخر کب تک خاموش رہیں گی، عالمی برادری کو دہرا معیاد ترک کرنا پڑے گا،یہ واقعہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے جو ایک طویل عرصہ سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔دریں اثناء غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ نریندر مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد بن چکا ہے۔