کراچی (سپورٹس رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کشمیر الیون اور سندھ چیف منسٹر الیون کے درمیان کل ہونے والے نمائشی ہاکی میچ کیلئے ٹیموں اور آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ دونوں ٹیموں میں 18،18 کھلاڑی اور تین ،تین آفیشلز شامل کئے گئے ہیں ۔اولمپئن حنیف خان ،ڈاکٹر جنید علی شاہ سپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں میچ ٹھیک پانچ بجے شروع ہوگا ۔سیکریٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن حیدر حسین کے مطابق چیف منسٹر سندھ الیون کی قیادت وسیم اسلم اور کشمیرا لیون کی قیادت فرید منصور کریں گے ۔جیوری آف پینل، ٹیکنکل کمیٹی اور امپائرز کے نام بھی فائنل کرلئے گئے ۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اس نمائشی میچ کے مہمان خصوصی ہوں گے ،وہ کھیل کے اختتام پر پاکستان کی جانب سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے منعقدکئے جانے والے اس میچ کے منتظمین اور کھلاڑیوں سے اظہار خیال بھی کریں گے ۔ چیف منسٹر سندھ الیون میں منصور علی (گول کیپر) ،بدر الدین ،طلحہ صدیقی ،ندیم اکرم ،ارباز ایاز ،حمید ایاز ،شاہ زیب خان ،حارث نصیر ،وسیم اسلم (کپتان) وہاب ،اریج مہدی (گول کیپر) ،شوزیب رضا ،سمیر احمد ،احتشام شیخ، ماجد محمود ،ریحان ،عثمان ،کوچ صغیر حسین ،عبدالغفار اور ایم خالد جونیئر شامل ہیں ۔کشمیر الیون کی ٹیم میں عبداللہ (گول کیپر) ،فیصل رضا ، زوہیر خان، ظفر احمد ،فیضان خان ،بابر سعادت ،حماد احمد ،سلطان محمود ،طلحہ رضا ،فرید منصور (کپتان) ،فضیل خان،مانی ( ٹی وی ایکٹر) ،حمید مصطفی، باسط ،عثمان اشرف ،انس صدیقی، فہیم خان، فرحان رضوی،کوچ انٹرنیشنل پرویز اقبال، منور حیدر اور افضل خان ہونگے ۔ ٹیکنکل کمیٹی میں ڈاکٹر ایس اے ماجد، جاوید اقبال بیگ، عظمت پاشا، خالد منیر، ندیم احمد، اوصاف ربانی اور بینش محمد علی شامل ہیں ۔جیوری آف پینل میں منیجر شاہ نواز احمد، عظیم خان، رئیس احمد، مشتاق اعوان، شاکر علی اور عدیل عباس کو رکھا گیا ہے ۔ میچ کے امپائرز میں فیصل اسماعیل، اصغر علی اور عرفان طاہر ہونگے ۔ کے ایچ اے کے عہدیدران، اولمپئن ، انٹرنیشنل اور سابق نیشنل اور کلب کھلاڑیوں کی موجود گی میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کریں گے ۔