مکرمی! مقبوضہ کشمیر میں تقریباً اڑھائی ماہ سے لاک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیری اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ سنگیوں کے سائے تلے اور ظلم و ناانصافی کے بدترین ماحول میں کشمیریوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ کشمیری معیشت برباد ہو کر رہ چکی ہے۔ پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے تقریروں ، ریلیوں اور ہاتھوں کی زنجیر بنانے کا لامتناعی سلسلہ جاری و ساری ہے لیکن انڈیا کے غاصب حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ عالم اسلام بالخصوص اور اقوامِ عالم بالعموم مسئلہ کشمیر پر بے حسی اور مردہ دلی کی تصویر بنے بیٹھے ہیں۔ اقوام متحدہ بڑی ڈ ھٹائی کے ساتھ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل کرانے سے صرف نظر کئے ہوئے ہے۔ بڑی طاقتوں کے مفادات کا جھکائو انڈیا کی طرف ہے اسی بنا پر وہ کشمیر کا مستقل حل نکالنے سے گریزاں ہیں اور انڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں من مانی کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ (رانا ارشد علی گجرات)