مکرمی ! مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی بڑھ گئی ہے۔ ڈیڑھ سو دن سے زائد لاک ڈائون کو ہو چکے ہیں۔ہزاروں شہادتیں، کشمیری گرفتاریاں اور عقوبت خانوں کا شکار ہیں ۔ ظلم کی انتہا یہ ہے کہ انسانیت کی تذلیل کے باوجود اقوام متحدہ اور عالمی قوتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں۔ دنیا بھر میں امن پسند آواز اٹھا رہے ہیں لیکن اقوام متحدہ ، او آئی سی ، سیکورٹی کونسل کے اراکین ہیومن رائٹس کی سب تنظیمیں خاموش ہیں ۔ جبکہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی جو روایت قائم کی ہے اسے ساری دنیا اور بالخصوص اقوام متحدہ کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ ہمارا ملک جو اسوقت بھارت کی جارحیت کا شکار ہے۔ بھارت 3 ہزار بارہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرچکا ہے ۔ پاکستانی قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے اور اللہ اکبر کے نعرے کے ساتھ پاکستانی فوج بڑے سے بڑی جنگ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے اس لئے بھارت کسی غلطی کو کرنے سے پہلے اپنا خود محاسبہ کرلے، ہماری فوج کے صبر کا امتحان نہ لے ۔یو این اومیں وزیر اعظم عمران خان نے جو جرأت مندانہ موقف اختیار کیا اسے تمام اسلامی ممالک کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ (فرحین کنول کراچی)