نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی جریدے فرنٹ لائن نے انکشاف کیاہے کہ بھارتی فورسزکشمیر میں بدترین تشدد کو بطورہتھیاراستعمال کر رہی ہیں۔میڈیا پر خبرآجانے پربھارتی فورسز گھروں میں جاکر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتی ہے ،لوگوں کودھمکایاجاتاہے کہ وہ چھاپوں،تشدد اوربچوں کی گرفتاریوں کا میڈیاکونہ بتائیں۔جریدے کے مطابق کشمیرمیں بھارتی فوج کے پُرتشددواقعات کی تعداد بہت زیادہ ہے ،غیر ملکی میڈیا پر تو ان میں سے چند ہی سامنے آسکے ہیں۔بھارتی فورسز لوگوں کو صحافیوں سے بات کرنے سے روکنے کیلئے دھمکاتی ہیں،لوگ اتنے خوفزدہ ہیں کہ اپنے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں پرمنہ بندرکھنے کیلئے مجبورہیں،شناخت نہ بتانے کی شرط پربھی لوگ بھارتی فورسز کے مظالم پر بات کرنے کوتیارنہیں ہوتے ۔بھارتی فورسزنظر رکھتی ہیں کہ کوئی صحافی یا میڈیا کہاں کس گھر میں جا رہا ہے ۔