اسلام آباد (صباح نیوز)اقوام متحدہ میں متعین پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرسکیں گے یا نہیں، اس حوالہ سے کوئی واضح نہیں کیونکہ بھارت بھی ایک بڑا ملک ہے اور اسکی بڑی مغرور، نظریاتی اور سخت قیادت ہے جن کو کمپرومائز کرنا سمجھ نہیں آتا ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے ذریعہ حل کرنا چاہئے ۔ہم مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے ۔کشمیر کا مسئلہ عالمی فورمز پر اٹھاتے رہیں گے ۔ امریکہ افغانستان میں ناکام تو ہوا ۔افغانستان میں 19سال سے جنگ جاری ہے اور فوجی طور پر امریکہ طالبان کو ہرا نہیں سکا۔