مکرمی ! پاکستان کا دشمن صرف اور صرف بھارت نہیں ہے بلکہ وطن عزیز امریکہ اسرائیل اور اس کے حواریوں کی آنکھوں میں بھی کھٹکتا ہے۔ اگر آج پاکستان میں عراق,یمن, شام اور فلسطین کی موجودہ صورتحال کی نہیں ہے تو اس کی وجہ اس قوم کے بہادر فرزند ہیں جو ہر سطح پر دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ اگر ہمیں آج دشمن پر غالب آنا ہے اور کشمیر کو دورِ حاضر کے ہٹلر سے بچانا ہے تو اس کیلئے اپنی صفوں کو درست کرنا ہوگا۔ آپس میں رنجشیں اور دوریاں ختم کرنی ہو ں گی اور اپنی ملک کی معیشت کو مستحکم کرنا ہوگا ۔ دنیا میں صرف ایک ہی قانون چلتا ہے جس کی لاٹھی اس کی بھینس" یعنی جس ملک کے پاس جتنا پیسہ (زرہ مبادلہ کے ذخائر) وہ مظلوم اور غریب ممالک ہمیشہ ظالم جس کا منہ بو لتا ثبوت یمن کے موجودہ حالات ہیں جس سے ہر خاص و عام بخوبی واقف ہے میری ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد کے ساتھ عسکری معاونت بھی فراہم کرے تاکہ بھارت کو کشمیری نوجوانوں کے قتل عام سے محفوظ رکھا جا سکے۔ (مریم بتول رضوی جامعہ کراچی )