ماسکو(شاہد گھمن سے ) روسی دارالحکومت ماسکو میں پاکستانی سفارت خانے میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، ماسکو میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارتی غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیرمیں ہندوؤں کو آباد کرکے کشمیر کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کا مودی کا منصوبہ ناقابل قبول ہے ، سفارتخانہ پاکستان ماسکو میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تقریب کی صدارت سفیر پاکستان شفقت علی خان نے کی، پاکستانی کمیونٹی کے نمایاں افراد نے شرکت کی، پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے ، صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے ، بھارتی غیرقانونی قبضہ اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کرنے کیلئے ایک مختصر دستاویزی فلم کی نمائش کی گئی ، شفقت علی خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا بھارت کے مظالم کشمیری عوام کی جدو جہد کو نہیں روک سکتے ۔