ایتھنز( آن لائن ) کشمیر ی فوٹوگرافر یاسین ڈار نے ایتھنز فوٹو ورلڈ ایوارڈ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایتھنز فوٹو ورلڈ کے منتظمین نے تنازعہ کشمیر کی کوریج کے لئے ان کا انتخاب کیا ہے ،یہ ایوارڈ یونانی پلٹزر ایوارڈ یافتہ فوٹو رپورٹر کی یاد میں قائم کیا گیا تھا۔ اس ایوارڈ کا انعام 15,000یورو ہے ، سری نگر میں مقیم یاسین ڈار اگلے موسم گرما میں ایتھنز میں اپنے فن کی نمائش کریں گے ،ایتھنز میں اے پی کے فوٹوگرافر تھاناسس اسٹاروکیس نے جو ایتھنز فوٹو ورلڈ کے آرٹسٹک ڈائریکٹر ہیں ،منگل کو اس انعام کا اعلان کیا۔