انقرہ ( 92 نیوزرپورٹ، نیٹ نیوز ) ترکی نے مقبوضہ کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کیا ہے اور دونوں ممالک میں سفارتکاری کے فروغ کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ خطے میں تناؤ کم کرنے اور سفارتکاری کے فروغ کیلئے اجلاس خوش آئند ہے ۔ اقوام متحدہ قرار دادوں کی روشنی میں معاملے کے حل کیلئے مزید موثر کوشش کرے ۔ امید ہے معاملہ بین الاقوامی قوانین اور دونوں فریق کی باہمی گفت و شنید سے حل ہوگا، فریقین یکطرفہ اقدامات اور کشیدگی کو ہوا دینے سے گریز کریں۔