لاہور(اپنے رپورٹر سے )صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشیدنے یوم استحصال کشمیر پر کہا ہے کہ کشمیری عوام گزشتہ ایک سال سے بدترین لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں اورمودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا ہیں جس کی وجہ پوری دنیا میں کشمیری عوام کی حمایت میں اصافہ ہوا ہے ۔ بھارتی فوج کے ظلم وستم کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں دُبا سکتے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم انسانیت کے ماتھے پر بدنما دھبہ ہیں۔