لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے مقابلہ مصوری بعنوان ’’کشمیر لہو لہو‘‘ کا انعقادآج الحمرا آرٹ گیلری میں ہو گا۔مقابلہ مصور ی میں پاکستان بھر سے 80سے زائد نوجوان آرٹسٹ شرکت کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں محمد اسلم اقبال مہمان خصوصی ہونگے جو ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان کے ہمراہ اول ،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کے علاوہ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے آرٹسٹوں کو انعامات دیں گے ۔