مکرمی !بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو نافذ کررکھا ہے اور تقریباً نوے لاکھ کے قریب افراد اپنے اپنے گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں ، جبراً کرفیو کی وجہ سے وہاں مقیم افراد بھوک کی وجہ سے فاقے برداشت کررہے ہیں ، بچے اور بڑے غذائی مشکلات کاشکار ہیں ، بیمار ، لاغر اور ضعیف افراد اپنے علاج کیلئے ہسپتال جانے سے قاصر ہیں ، فوتشدگان کو قبرستانوں تک دفن کرنے کیلئے لے جانے کی اجازت بھی نہ ہے ،کشمیر اس وقت فریاد ی ہے ، دنیا بھر میں کشمیرکی فریاد کی گونج ہے انکی فریاد پر کون کون انکی مدد کو آتا ہے وقت بتائیگا ، مگر بھارت کو اور یورپی ممالک کو اتنا یاد رکھناہوگا کہ یہ جموں وکشمیر ہے اسکو اسرائیل نہیں بنایا جاسکتا جب تک ایک بھی کشمیری مسلمان زندہ ہے وہ آزادی کی جنگ لڑتا لڑتا شہید تو ہو جائیگا مگر کشمیرکی آزادی پر آنچ نہیں آنے دیگا۔ ( ڈاکٹر غلام حسین زاہد)