لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ سکواڈ کا چٹاگانگ میں ٹریننگ سیشن ، کھلاڑیوں نے ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی میچ کے لئے نیٹ سیشنز میں خصوصی مشقیں کیں۔ ٹریننگ سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا ہے جس میں کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی نگرانی میں مختلف ڈرلز کیں۔ فیلڈنگ سیشن کے دوران سلپ اور گراونڈ فیلڈنگ پر توجہ دی گئی۔ ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں قومی اسکواڈ نے تین گھنٹے کے سیشن میں وارم اپ ڈرلز کے بعد گراؤنڈ فیلڈنگ کی۔