لاہور،اوکاڑہ، کرمانوالہ، قصور ، چونیاں( سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،ڈسٹرکٹ رپورٹرز،نامہ نگار ،تحصیل رپورٹر ) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3 دوستوں سمیت 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار3 دوست جاں بحق ہو گئے ،بھاٹی گیٹ کے علاقے گورا قبرستان ٹیکسالی گیٹ کے سامنے ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار 3 نوجوانوں کو کچل دیا جس کے باعث تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جاں بحق ہونے والے 21سالہ عمر، 20 سالہ زاہد اور 18 سالہ علی راوی روڈ کے رہائشی تھے ، مرنے والوں میں خاندان کے دو افراد اور ایک ملازم تھا، پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔اوکاڑہ کے چک نمبر23/2-Lکارہائشی محمد اویس ولد محمد لطیف موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جارہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی ا تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں اویس شدیدزخمی ہونے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔چونیاں میں مو ٹر سائیکل سوار دو نوجوان ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ گئے جس کے نتیجے میں چائے فروش سولہ سالہ حفیظ جاں بحق جبکہ اٹھائیس سالہ ذیشان کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں، ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چھا نگا ما نگا رو ڈ سٹی چونیا ں میں ایک نا معلو م شخص پید ل سڑ ک کرا س کر رہا تھا کہ نا معلو م گا ڑ ی نے ٹکر ما ر کر ز خمی کر دیا ۔