لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پرہیڈ کوچ مکی آرتھر 27 جولائی کو اپنی رپورٹ پی سی بی کو پیش کرینگے ۔ کرکٹ کمیٹی مستقبل کی حکمت عملی کیلئے تجاویز چئیرمین پی سی بی کو بھجوائے گی۔ مکی آ رتھر کرکٹ کمیٹی کو ناقص کارکردگی کی وجوہات کے علاوہ اپنی تین سالہ کارکردگی کے ساتھ ساتھ مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے تجاویز پر بھی بریفنگ دینگے ۔ لندن(سپورٹس ڈیسک )ویمن ایشز کرکٹ سیریز میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کل جمعرات سے ٹانٹن میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل آسٹریلوی ویمن ٹیم نے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں میزبان انگلینڈ ویمن ٹیم کو 3-0 سے شکست دی تھی۔ کراچی ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان نیوی کے زیراہتمام کریک کلب ڈنفیس کراچی میں جاری دوسری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے روز ٹاپ سیڈ پاکستان نمبر ون عقیل خان نے حیدر آباد کے نادر بچانی کو باآسانی شکست دیکر اگلے راؤنڈ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔نمبر دو سیڈ مدثر مختار نے حشیش کمار کو زیر کیا۔