لاہور(سپورٹس رپورٹر) نویں چیف آف دی نیول سٹاف امیچور گالف چیمپئن شپ 25 سے 27 اکتوبر تک ڈیفینس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں کھیلی جائے گی۔سٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور نعمت اﷲ نے گزشتہ روز میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ایونٹ میں تمام ٹاپ کھلاڑی حصہ لیں گے جس کے لئے رایا گالف کلب کے گرینز بہت محنت کر کے بنائے گئے ہیں۔ سٹیشن کمانڈر نے گزشتہ چیمپئن شپ کی کامیابی میں میڈیا کے کردار کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ اس بار بھی اسے بہتر کوریج دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ گالف کے علاوہ دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔