لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے کلاسیکل موسیقی کے پروگراموں کا ایک سلسلہ " راگستان" کے عنوان سے شروع کیا ہے اس سلسلے کا مقصد موسیقی کی روایتی پہلوؤں کا جیسے خیال، ٹھمری، کافی اور شاعری کو زندہ رکھنا ہے ۔ یہ نوجوانوں میں کلاسیکی موسیقی کو فروغ اور شعور دینے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ کلاسیکل موسیقی سے محبت کرنے والے لوگ آج بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے ڈاکٹر فوزیہ سعید نے اس محفل کی میزبان کے طور پر کیا - اس سلسلے کا پہلا پروگرام گزشتہ روز پی این سی اے میں منعقد ہوا جس میں جالندر فیملی کے مشہور گلوکار اکبر علی نے پرفارم کیا۔