لاہور(جنرل رپورٹر)اقبال اکادمی پاکستان نے کل پاکستان کلام اقبال تحت اللفظ سے پڑھنے کے مقابلوں کے نتائج کا اعلان کر دیاگیا۔ اس حوالے سے آج ایوان اقبال میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر نجیب جمال نے کی۔محترمہ نرید فاطمہ (ریسرچ سکالراقبالیات) بطورمہمان اعزاز موجود تھیں۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے کلمات تشکر ادا کیے ۔جبکہ میزبانی کے فرائض ہارون اکرم گل نے انجام دیے ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ سید محمد مسعودعالم نے تلاوت جبکہ ظفر عباس جعفری نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ پہلی کیٹگری میں طالبہ حورین قیصرنے اوّل پوزیشن، سید محمد واقب نے دوم پوزیشن اور ہانیہ نقوی نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ ایمان راشد چوتھی ماہ نور فاطمہ پانچویں پوزیشن لی ۔ دوسری کیٹگری میں محمد حمزہ اقبال نے پہلی ، سیدہ فاطمہ نے دوم ، مسفرہ شکیل نے سوم ، محمد احسان اکبر نے چوتھی ، زہرافاطمہ ارم اور عبداللہ صفدر نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔