کوٹلہ مغلاں( نامہ نگار) انڈس ہائی وے طلائی والا چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتار ٹینکر کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ،ایک بچے سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ تفصیل کے مطابق انڈس ہائی وے طلائی والا چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک معصوم بچہ، مرد اور خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئے ، ریسکیو 1122نے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال منتقل کردیا، ریسکیو کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔