کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیٹ نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نواب خان وسان نے کلین کراچی مہم میں خود جھاڑو لگائی۔نواب وسان کراچی کے علاقے بھینس کالونی پہنچے جہاں انہوں نے خود بھی سڑک پر جھاڑو لگائی۔اس موقع پر نواب وسان نے کہا شہر کو صاف کرکے رہیں گے ،کسی کی بدمعاشی نہیں چلے گی۔انہوں نے خبردار کیا سڑک پر کچرا پھینکنے اور تجاوزات قائم کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا۔صفائی مہم کے دوران بھینس کالونی میں تجاوزات کیخلاف بھی کاروائی کی گئی اور سڑک پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا۔