کراچی (کامرس رپورٹر)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں8ڈالرکی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے قیمت اور10گرام سونے کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت75500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت64730روپے پرمستحکم رہی ۔بدھ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت880.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت754.45روپے پرمستحکم رہی۔