وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ماہر زراعت پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دنیا کے مقابلہ میں فصلوں کی کم پیداوار سے زراعت ترقی کرنے کی بجائے تنزلی کی طرف جارہی ہے ۔ ہمارے ریسرچرز اور مشاورتی ٹیم کی سفارشات پر عمل کرکے کم بجٹ میں ریکارڈ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے وہ کسان میلہ قرعہ اندازی سے ٹریکٹر اور موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کے موقع پر شرکاء کو لیکچر دے رہے تھے انہوں نے مذید کہا کہ زراعت کی ترقی کسانوں کی خوشحالی کے لیے جدید تکنیک کے ساتھ ساتھ کاغذ اور قلم کا بھی سہارا لینا ہوگا۔ حفیظ الرحمن سیلزمنیجر نارتھ جمیل ناصر بزنس منیجر وہاڑی نے بھی زراعت کی ترقی کے لیے مختلف تجاویز دیں آخر میں بہاولپور ڈیرہ بکھا کے حاجی رشید احمد کو ٹریکٹر کی چابی اور دیگر کسانوں کو عمرہ کے ٹکٹ موبائل فون ایل ای ڈی سپرے مشین اور ڈنر سیٹ بھی دیے گئے ۔