ویانا( سپورٹس ڈیسک) کینیائی ایتھلیٹ ایلیوڈ کیپچوگی نے پہلی بار 42 اعشاریہ دو کلومیٹر لمبی ریس دو گھنٹوں سے کم وقت میں مکمل کر کے نئی انسانی تاریخ رقم کی۔ کینیا کے ایتھلیٹ ایلیڈ کپچوگی نے 42 اعشاریہ دو کلو میٹر لمبی میراتھون ریس کو انسانی تاریخ میں پہلی بار دو گھنٹوں سے کم وقت میں مکمل کر کے ایک تاریخ رقم کر دی ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی انسان نے 42 اعشاریہ دو کلو میٹر کو دو گھنٹوں سے کم وقت میں طے کیا ہو البتہ کیپچوگی کے اس کارنامے کو میراتھون کا ریکارڈ تسلیم نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ کھلا مقابلہ نہیں تھا۔