برسلز (سپورٹس ڈیسک) بلجیم کی سابق نامور ٹینس سٹار کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک کم کلسٹرز 17 فروری کو دبئی میں شروع ہونے والے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں شرکت کریں گی، کلسٹرز دوسری مرتبہ انٹرنیشنل ٹینس میں ایکشن میں نظر آئیں گی، انہوں نے گزشتہ سال بین الاقوامی ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا تھا اور اب وہ رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹس میں باضابطہ طور پر ایکشن میں نظر آئیں گی۔ انہوں نے اس ایونٹ کی وائلڈ کارڈ انٹری کو قبول کیا ہے ۔ کلسٹرز نے پہلی مرتبہ 2007ء میں انٹرنیشنل ٹینس کو خیرباد کہہ دیا تھا ۔